اہم خبریں

بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی ، 1 ارب 20 کروڑ کی سلامی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے چوہدری پرویز الٰہی نے بتایا کہ میں ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں گیا وہاں میرے حلقے کا ایک بندہ سلامیاں اکٹھی کر رہا تھا میں نے پوچھا کہ اب کتنی سلامی اکٹھی کرلی جس پر اس نے جواب دیا کہ 72 لاکھ روپے اکٹھے کرلئے ، ابھی میٹر جاری ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بقول چودھری پرویز الٰہی اس سے پوچھا کہ کام مکمل ہوگیا یا ابھی جاری ہے تو اس شخص نے جواب دیا کہ ابھی جاری ہے جبکہ اسی بیوروکریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی پر 1 ارب 20 کروڑ روپے اکٹھے ہوئے تھے جبکہ زیور اور گاڑیاں اس کے علاوہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا کسی نے اس 21 یا 22 ویں گریڈ کے افسر سے پوچھا، ہمیں تو 2 منٹ نہیں لگتے پکڑتے ہوئے، 90، 90 روز کے ریمانڈ دیئے جاتے ہیں، ہماری جیل میں روٹی تک نہیں پہنچنے دیتے تھے اور ہمیں بتاتے ہیں کہ اس ملک کی حکمرانی کیسے کرنی ہے۔

متعلقہ خبریں