اہم خبریں

ڈی آئی جی آپریشن سیدشہزاد ندیم بخاری کا بڑا ایکشن ،شہریوں کو حراساں کرنیوالے پولیس اہلکار گرفتار

راولپنڈی (نیوزڈیسک)ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد سید شہزاد ندیم بخاری کا شہریوں کی شکایات پرمحکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف بڑا ایکشن ، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا سخت نوٹس ،دو پولیس اہلکاروں معطل کرکے ایف آئی آر کا حکم دیدیا۔،جبکہ دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا۔ ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور خدمت پولیس کا فرض ہے لیکن کسی غیر اخلاقی حرکت کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ نام نہاد اخلاقی پولیسنگ کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنا، ان کا استحصال کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے شکایت ملی کہ یہ پولیس افسران عوامی مقامات پر مختلف فیملیز کو ہراساں کرنے، نکاح نامہ مانگنے، رشوت کیلئے دوسروں کی کمزوری کا فائدہ اٹھانے میں ملوث تھے۔ حقائق کا پتہ لگانے کیلئے فوری انکوائری کے بعد ان کالی بھیڑوں کو وہی صلہ ملنا چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں 1715 پر رابطہ کریں، خود احتسابی کو ہر وقت یقینی بنایا جائے گا۔میں پولیسنگ میں بے ایمانی اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس رکھتا ہوں، اور ہمیشہ ان لوگوں کیلئے باعث عبرت ہوگا جو پولیس کی وردی کو بدنام کرنے کی جرات کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں