اہم خبریں

خونی بسنت تین بچوں کی جان لے گئی

راولپنڈی (اے بی این نیوز   )خونی بسنت نے ایک اور ننھی پری کی جان لے لی فائرنگ سے جاں بحق بچوںنکی تعداد تین ہوگئی ،موہن پورہ میں میں سات سالہ بچی نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی کا نشانہ بنی زخمیوں کی مجوعی تعداد میں پچاس سے بڑھ گئی شہریوں کا بسنت پر ہوائی فائرنگ کے لیئے اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا گیا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا راولپنڈی میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور فائرنگ کا نوٹس لے لیا،واقعات پر شدید برہمی کااظہار محسن نقوی کا فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس
، زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت،،محسن نقوی نےہدایت کی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور فائرنگ کے واقعات پر شدید برہمی کااظہار کیا ہے۔ واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آرپی او اور کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی پولیس پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ اطلاع کے باوجود پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پیشگی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے۔ادھر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا راول ڈویژن کا دورہ کیا،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے ایلیٹ فورس سمیت مزید نفری طلب کر لی گئی، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جار ہاہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو خود کریک ڈاؤن کی نگرانی کا حکم،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب تک118ملزمان کو گرفتار کرکے پتنگیں، ڈوریں اور اسلحہ برآمد کیا گیا، سی پی او کا ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او زکو مکمل کنٹرول تک فیلڈ میں رہنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ خبریں