شمالی وزیرستان(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی نورک میں نامعلوم نے قبائلی رہنما ملک ریمال وزیر کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملک ریمال اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، واقعے میں ریمال وزیرکا بیٹا بھی شدید زخمی ہوگیا۔حکام کے مطابق ملک ریمال وزیر بورا خیل وزیر قبیلے کے چیف تھے، ملک ریمال پر اس سے قبل بھی دو دہشتگرد حملے ہوئے تھے۔یاد رہے کہ 17 فروری کو بھی شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے مقامی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر حملہ کیا تھا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان پیر قاسم شاہ جاں بحق جبکہ فائرنگ کی زد میں آکرمقامی کرکٹ ٹیم کا دوسرا کھلاڑی زخمی ہوا تھا۔















