اہم خبریں

سینیئرمجسٹریٹ کی عدالت نے قبضے میں ملوث ملزم کو سزا سنا دی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) ایکسپریس وے پر سی ڈی اے کے گرین بیلٹ پر قبضے کا معاملہ ،سینیئرمجسٹریٹ کی عدالت نے قبضے میں ملوث ملزم کو سزا سنا دی،ملزم فاروق خان کو 6 ماہ قید با مشقت اور 2 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا،سپیشل میجسٹریٹ سردار آصف کی عدالت نے غیر قانونی قبضے سے متعلق کیس میں فیصلہ سنایاملزم فاروق خان کو لینڈ سکیپ آرڈیننس اور سی ڈی اے آرنیننس کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی،عدالت نے محکمہ انوائرمنٹ کی جانب سے بھیجے گئے چالان کہ سماعت کی،ملزم نے عدالت میں پیش ہو کر تسلیم کیا کہ سی ڈی اے کی زمین پر مٹیریل کی ڈمپنگ کی گئی،ملزم کے واٹر ٹینکس بھی سی ڈی اے کے گرین بیلٹس پر کھڑے ہوتے ہیں،ملزم سی ڈی اے کی جانب سے این او سی کا ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کر سکا،ملزم نے استدعا کی مجھ سے غلطی ہو گئی ،عدالت معاف کر دے،ملزم کو عدالتی حکم پر چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا،ملزم کو جرمانہ ادا نا کرنے کی صورت میں مزید ایک ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں