کراچی(نیوزڈیسک)ڈیوٹی عائد کیے جانے سے سگریٹ کی اسمگلنگ میں اضافے کا امکان بڑھ گیا، سگریٹ کمپنیوں نے اس کی قانونی فروخت کم ہونے اور غیرقانونی بڑھنے کے خدشے کا اظہار کر دیا اورکہاکہ اس سے حکومتی آمدنی مزید کم ہوگی نہ کہ بڑھے گی ۔تفصیلات کے مطابق منی بجٹ میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نے قانونی سگریٹ کی قیمت میں 100 فیصد تک اضافے کے بعد سگریٹ انڈسٹری نے بتایاکہ اس اقدام سے پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی فروخت میں اضافہ ہوگا جس کا مارکیٹ شیئر پہلے ہی 40 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور قانونی فروخت کم ہونے سے حکومت کے لیے منی بجٹ میں مقررہ 170 ارب روپے کے ریونیو کا حصول بھی مشکل نظر آرہا ہے،انڈسٹری ذرائع کے مطابق سگریٹ پر ایف ای ڈی لگنے سے قانونی سگریٹ کی فروخت میں 50 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے جس سے حکومت کا ریونیو بھی اسی تناسب سے متاثر ہوگا۔















