کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں گرین لائن بس کو حادثہ، کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا،حادثہ بس کے سامنے بچہ آجانے کی وجہ سے ہوا،بس کا آگے والا حصہ مکمل تباہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس کے سامنے خانہ بدوش بچہ آجانے کی وجہ سے ہوا۔ گرین لائن بس بچے کو بچاتے ہوئے جنگلا توڑ کر فٹ پاتھ پر آ گئی۔حادثے میں ڈرائیور اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کے باعث ناگن چورنگی پل کے نیچے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ متعدد مسافر بس کی کھڑکیوں سے باہر آئے۔















