لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر نیوز اینکر مارویہ ملک لاہورکینٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ سے بال بال بچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق مارویہ ملک کے مطابق وہ ایک فارمیسی سے واپس گھر آرہی تھیں کہ دو حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کو دیے گئے بیان میں مارویہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے آواز اٹھانے پر نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیزفون کالز اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی جان کے خوف سے لاہور چھوڑ دیا تھا اوراسلام آباد اور ملتان منتقل ہوگئی، لیکن چند روز قبل سرجری کے لیے لاہور واپس آئی تھی۔مارویہ نے مزید کہا کہ ان کا متحرک ہونا قتل کی کوشش کے پیچھے ”ایک اہم عنصر“ ہے۔















