اہم خبریں

پرویزالٰہی کی اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے 56 ملازمین کو مستقل کر کے دیرینہ مطالبہ پورا کر رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب سے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی ملاقات کی،ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی جبکہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے او پی سی کے گریڈ 9تک کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا بھی اعلان کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے 56 ملازمین کو مستقل کر کے دیرینہ مطالبہ پورا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں