اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں زیادہ دہشت گردی ہو رہی ہے، سی ٹی ڈی، صوبائی ذمہ داری تھی، لیکن صوبائی حکومت عمران خان کے پاس یرغمال بنی ہوئی ہے۔ دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، ان کے فنڈز ، ہیلی کاپٹر عمران خان استعمال کرتا ہے، کہاں ہیں خیبر پختونخوا کے حکمران؟انہوں نے کہا کہ بنوں واقعہ میں دو شہادتیں ہوئی ہیں، تمام یرغمالیوں کو رہا کرالیا گیا ہے،، تمام سارے دہشتگرد مارے گئے، 2 شہادتیں ہوئیں۔کمپاؤنڈ میں وہاں 31 گرفتار دہشت گرد موجود تھے، خیبرپختونخوا کی حکومت کی مکمل ناکامی ہے۔