اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ جدہ میں او آئی سی کے رکن ممالک کے اینٹی کرپشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پہلے وزارتی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں اجلاس کا مقصد اینٹی کرپشن لاء انفورسمنٹ کوآپریشن سے متعلق مکہ المکرمہ کنونشن کو اپنانا ہے۔یہ کنونشن او آئی سی کے رکن ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون میں اضافہ کرے گا اور کرپشن کی لعنت سے نمٹنے کے لیے مسائل کی نشاندہی اور بہترین طریقوں کے اشتراک میں مدد کرے گا۔وزرائے خارجہ کونسل کے سربراہ ہونے کے ناطے پاکستان نے کنونشن کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ او آئی سی کے بعض رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔او آئی سی کے رکن ممالک کے اینٹی کرپشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کا پہلا وزارتی اجلاس جدہ میں 20 اور 21 دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے۔