اہم خبریں

موٹرسائیکل چوری کی انوکھی واردات ،لڑکوں کے روپ میں چورنی گرفتار،مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

کراچی(نیوزڈیسک)موٹرسائیکل چوری میں ملوث لڑکے کے روپ میں چورنی گرفتار،مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کر اچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار کیا ،ملزمہ کی شناخت ثمرین عرف مشا ولد عاشق حسین کے نام سے ہوئی ،ملزمہ لڑکوں کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی،ملزمہ کے قبضے سے ڈیفنس، تھانہ درخشاں کی حدود سے چوری کی موٹر سائیکل ملی ہے۔ملزمہ سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ واضح یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی لڑکیاں لڑکوں کے روپ میں چوریاں کرتی رہی ہیں،ماڑی پور پی سٹاپ سے کراچی کی پہلی خاتون موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کیا گیا تھا، ، ملزمہ کے 2 ساتھی فرار ہوئے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ 18 سالہ بینش عرف کٹو باکسرہے اوروہ لڑکوں کے کپڑے اور کیپ پہن کر وارداتیں کرتی تھی۔ ملزمہ کا تعلق عرف دادا اور چھوٹو پر مشتمل 3 رکنی گینگ سے ہے ، یہ ملزمان کراچی سے گاڑیاں چوری اور چھین کر بلوچستان لے جاتے تھے ۔ ساتھی ملزم چھوٹو کی عمر 14 سال اور دوسرے کی عمر 20 سے زائد ہے ۔

متعلقہ خبریں