اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمدشہبازشریف کے ترجمان فہد حسین نے کہاہے کہ چوہدری پریزالہٰی پی ڈی ایم کی طرف سے وزیراعلیٰ کے امیدوارہوسکتے ہیں۔ جب ان سے پنجاب کی صورتحال کے بارے میں پوچھاگیا کہ کیا پرویزالہٰی پی ڈی ایم کی طرف سے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں تو ترجمان وزیراعظم فہدحسین نے کہاکہ اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ تمام آپشن ان دی ٹیبل ہیں ،جو اس موقع کی مناسبت سے بیسٹ آپشن ہوگا وہ ایکسرسائز ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اگرسارے آپشن ٹیبل پرہوں تو پھریہی فائدہ ہوتاہے کہ تمام چیزوں پربحث ہوتی ہے اور کیا ہوسکتاہے اور میرے خیال میں یہی اچھی سیاست ہے۔انہوں نے بتایاکہ اگرآئین اورقانون کے مطابق رہ کرآپشن ایکسرسائز ہوں جو ابھی تک ہورہے ہیں،اس میں کوئی برائی بھی نہیں ہے۔