اہم خبریں

فیاض الحسن چوہان کا فیس بک پیج ہیک ، ایف آئی اے میں درخواست جمع

لاہور(نیوزڈیسک) سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا فیس بک پیج ہیک ہو گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میرا فیس بک پیج ہیک کر لیا گیا ہے، ایف آئی اے کو درخواست دی ۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ میرے فیس بک پیج سے نازیبا تصاویر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا مواد اپ لوڈ کر کے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں