اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی سیاست کا اپنا ایک نظریہ اور سیاست کا انداز ہے، مسلم لیگ ق نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اتحاد میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں، ابھی تک تو یہی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اتحاد برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اگر چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی نہیں توڑتے تو ہمارے پاس پلان بی موجود ہے جو جمعہ کو بتائیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ جمعرات کو قومی اسمبلی جائیں گے اور سپیکر سے استعفوں کی منظوری کا کہیں گے۔