کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کو متحد کرنے کے حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اہم کردار ادا کر رہے ہیں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم بحالی تحریک کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کو ایک کرنے پر راضی ہوگئے۔جب کہ مرکزی قیادت کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ اس حوالے سے مزید ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔