اوکاڑہ (نیوز ڈیسک) اوکاڑہ کے علاقے بصیر پور میں والدین نے گھریلو رنجش پر اپنی ہی کمسن بچی کو قتل کر دیا ۔ ذہنی معذور بچی کو قتل کرنے کے بعد نعش کو پھینک دیا ، پولیس حکام نےبتایا کہ بچی کی نعش ملنے پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، بچی کے والدین قتل کا الزام بھائی اور بھابھی پر ڈالنا چاہتے تھے ، مگر تفتیش کاروں نے شک گزرنے پر خود والدین کو ہی شامل تفتیش کیا ملزمان نے جرم کا باقاعدہ اعتراف بھی کرلیا۔
