اہم خبریں

عمران خان نے ہتک عزت کیس میں قانونی عمل کا غلط استعمال کیا،سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے ہتک عزت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حق دفاع پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلے کے مطابق پورے کیس میں عمران خان کا رویہ دانستہ نا فرمانی والا تھا، عمران خان نے قانونی عمل کا غلط استعمال کیا۔ ٹرائل کورٹ نے متعدد مرتبہ عمران خان کو جواب داخل کرنے کا موقع دیا۔ قانون کے مطابق عمران خان نے 30 روز میں جواب جمع کرانا تھا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے جواب جمع کرانے کیلئے حتمی موقع کے باوجود 9 مواقع فراہم کیے، ٹرائل کے دوران عمران خان کو غیر ضروری التوا دیے گئے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ بڑی یا چھوٹی قانون کی عدالت عدالتی نظام کی تکون کا حصہ ہے، بے اختیار عدالت نا انصافی کی بدترین شکل ہے۔ ایک عدالت…

متعلقہ خبریں