اہم خبریں

آئی ایم ایف نے معیشت پر سیلاب کے اثرات کی رپورٹ مانگی ہے، عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )جب حکومت میں آئے اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام معطل تھا ،حکومت کے اقدامات کے باعث ساتواں اور آٹھواں ریویو ہوا ،قرض کی قسط بھی مل گئی ستمبر میں ریکارڈ سیلاب آ گیا ،آئی ایم ایف نے معیشت پر سیلاب کے اثرات کی رپورٹ مانگی ہے،رپورٹ کے مطابق ملک میں 30 ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے ،سیلاب کے بعد میکرو اکنامک فریم ورک بدل گیا ہے،بحالی اور تعمیر نو کے بجٹ پر کیا مالی اثرات ہوں گے اس کا جائزہ لیا گیا ہے،ہم نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا ہیں،پاور سیکٹر میں گردشی قرض کو کنٹرول کرنا ہے مزید اضافہ برداشت نہیں کرسکتے ،حکومت نے اخراجات کم کرنے کیلئے جو کمیٹی بنائی اس کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے گا ،وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے ایکسچینج ریٹ میں اصلاحات کا بھی کہا جس پر بھی عمل درآمد کیا گیا ،آئی ایم ایف ہمارے لئے ضروری ہے مذاکرات اختتام کی طرف گامزن ہیں ،آئی ایم ایف کی ڈیل کے بعد دیگر زرائع سے بھی بیرونی امداد حاصل ہو گی ،حکومت نے بڑے فیصلے کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں