اہم خبریں

موٹر ویز پر داخلے کے لیے گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا،وزیر مواصلات کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )موٹر ویز حادثات پر قابو پانے کے لیے وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا بڑا فیصلہ،موٹر ویز پر داخلے کے لیے گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا،بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ کسی بھی گاڑی کو موٹروے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گاوزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے آئی جی موٹر ویز خالد محمود کو ہدایت جاری کر دیںآئی جی موٹر ویز چاروں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھ کر آگاہ کریں، مولانا اسعد محمود کی ہدایت چاروں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ موٹر ویز پر داخلے سے قبل تمام گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کو یقینی بنائیں، وزیر مواصلات کی ہدایت موٹر وے پر فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دینے سے حادثات میں کمی آئے گی، شہریوں کےموٹر ویز پر محفوظ سفر کےلیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں