اسلام آباد (نیوزڈیسک) مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی 28 فروری تک ملتوی کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عمران خان کے وکیل گوہر علی خان اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ 28 فروری کو عمران خان کا ایکسرے ہوجائے گا۔جس پر جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ ایسے رہا تو ٹرائل لمبا ہوتا چلا جائے گا۔بعدازاں عدالت نے عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی 28 فروری تک ملتوی کردی ۔















