اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)