اہم خبریں

مریم نواز کو اپنے والد کی جھوٹی تیمارداری کے لئے ضمامت نہیں ملنی چاہئے تھی،ملیکہ بخاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مریم نواز نااہل سابق مجرمہ ہے، اس نے نیب ترامیم پاس کروا کر کورٹ سے این آر او 2 حاصل کیا،ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اپنے والد کی جھوٹی تیمارداری کے لئے ضمامت نہیں ملنی چاہئے تھی،مریم نیب پر حملہ آور ہوئی،پانامہ کیس میں اعلی عدالت اور ججز کے خلاف منظم مہم چلانے میں پیش پیش رہی،مرحوم جسٹس ارشد ملک کی آڈیوز اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کام مریم نواز نے سرانجام دیا،مریم نواز نے اعلی عدالت کے خلاف مہم میں بنیچ فکسنگ اور میچ فکسنگ کو ایک ہی چیز بیان کیا،مریم نواز پر ان تمام معاملات پر توہین عدالت لگنی چاہئے،جھوٹی،جعل ساز،جاہل اور ان پڑھ خاتون کو کب تک آئینی اداروں کے خلاف انتشار پھیلانے کی اجازت دی جائے گی،مریم نواز کی گفتگو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے،اپنے ناپاک سیاسی عزائم کے لئے ایک بار پھر ججز کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے،کوئی عدالت اس عورت کو توہین عدالت لگا کر پابند سلاسل کرنے کے لئے تیار ہے؟کیا مریم نواز قانون اور آئین سے بالاتر ہے؟عدلیہ سے استداعا ہے مریم کے بیانات کا نوٹس لیں اور اس پر توہین عدالت لگا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ خبریں