راولپنڈی(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کہتی ہیں کہ مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے۔نوازشریف عوام کی خدمت ، عمران خان گھڑی چوری کرنے میں مصروف رہا، مشکلات پیدا کرکے کوئی اور جاتا ہے اور اسے ٹھیک نواز شریف کرتے ہیں، جب وہ مشکلات ٹھیک کردیتے ہیں اسے نکال دیا جاتا ہے۔ جب جب نواز شریف کو ملک ملا تیزی سے نیچے جاتا ہوا پاکستان ملا،راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کےتنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف لندن میں ہوں یا لاہور میں، ان کے چاہنے والے اسی کو چاہتے ہیں۔ پنڈی کا ہرمنصوبہ نوازشریف اور شہبازشریف کی محبت کی گواہی دے رہا ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ ایک ایسے حکمران بھی رہے جو4 سال چھپ کر بنی گالہ میں رہے، نواز شریف خدمت میں مصروف رہا اور وہ گھڑیاں چوری کرنے میں مصروف رہا۔(ن) لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ مشکلات پیدا کرکے کوئی اور جاتا ہے اور اسے ٹھیک نواز شریف کرتے ہیں، جب وہ مشکلات ٹھیک کردیتے ہیں اسے نکال دیا جاتا ہے۔ جب جب نواز شریف کو ملک ملا تیزی سے نیچے جاتا ہوا پاکستان ملا، لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے، مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے۔















