اہم خبریں

پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، ٹارگٹ اسٹیبلشمنٹ ہے ، نجم سیٹھی نے واضح کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کو کوئی خطرہ نہیں، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کہا ہےکہ وہ صرف اسٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کرےگی۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل جاری رہےگی، پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ٹی ٹی پی نےکہا ہے کہ وہ صرف اسٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کرےگی کیونکہ معاہدوں کو توڑا گیا ہے اس لیے ٹارگٹ کریں گے، واضح رہے کہ انہوں نے کچھ ہی دیر بعد یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔دوسری جانب کراچی میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ واقعےکا براہ راست پاکستان سپرلیگ سےکوئی تعلق نہیں، پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔

متعلقہ خبریں