اہم خبریں

اب تک 500 ٹن سے زائد کا امدادی سامان ترکیہ بھیج چکے ہیں، شہبازشریف

انقرہ(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں اس تباہ کن جانی و مالی نقصان پربے حد افسوس ہے،تیس ہزار سے زائد ترک سانخے میں جاں بحق ہوئے ہیں ،اپنی حکومت اور پاکستانی عوا م کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ، اب تک 500 ٹن سے زائد کا امدادی سامان ترکیہ بھیج چکے ہیں۔آج مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم شہبازشریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امدادی کارروائیوں میں پاکستان کی ریسکیو ٹیموں نے 14 افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکالا ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان وہ پہلا ملک ہے جو ترکیہ میں 21 ویں صدی کے بدترین زلزے کے بعد مدد کو پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے عزیز بھائی طیب اروان سے فون پر تعزیت بھی کی اور مکمل مدد کی پیش کش کی ۔ شہبازشریف نے کہا کہ اب تک 500 ٹن سے زائد کا امدادی سامان ترکیہ بھیج چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم ایک خاندان کی طرح ہیں، پاکستان میں جب بھی مشکل وقت آیا ترکیہ نے مدد کی۔

متعلقہ خبریں