کراچی(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی نہیں ملک کا بچہ بچہ بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑا ہے۔کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ اقتدار سے نکلنے کے بعد بھی عمران خان، نریندر مودی کا خیرخواہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھارت اور اسرائیل کے مفادات پورے کر رہا ہے، عمران خان چاہتا ہے ہماری فوج، عدلیہ، معیشت کو نقصان پہنچائے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو الیکشن کے بعد وزیراعظم ہوں گے اور وہی کشمیر کے مسئلے کو حل کروائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مودی کا چیف پولنگ ایجنٹ ہے، پی ٹی آئی چیئرمین یہاں بیٹھ کر مودی کی کمپین چلا رہا ہے۔سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور اسرائیل پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتا تھا، عمران خان ان دونوں ہی ممالک کے مفادات پورے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معاشرے کو تباہ کرنے کا ٹھیکا اٹھایا ہے، عوام کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی چیئرمین کو سیاست سے باہر نکال کر پھینکے گا۔