راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کے بعد بھی ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے ،یہ زندگی موت کا سوال ہے اپریل میں خانہ جنگی ہو جائے گی،ملک قحط کی طرف جا رہا ہے لوگ دکانیں لوٹیں گے،جب لوگ بھوک سے مر رہے ہونگے تو شہبازشریف کی ٹوپی کوئی نہیں دیکھے گا ،جب تک عمران خان چوروں کے سامنے ڈٹا ہے میں ساتھ ہوں ،جیل بھروتحریک میں سب سے پہلی گرفتاری دوں گا۔راولپنڈی میں شیخ رشید نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف 15 دن کے لیے سسرال گیا تھا،ان چوروں نے غریب کی زندگی عذاب بنادی ہے ،خان صاحب کو کہا ہے کہ اب ہمیں فیصلہ کرنا ہے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم کہہ رہی ہے حکمت ہماری نہیں تو پھر کس ہے ،مریم بی بی کا بیانیہ اپنے گھر میں نہیں مانا جا رہا تو باہر کیا چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو میں نے کہا ہی کچھ نہیں ابھی تو لحاظ کر رہا تھا،ڈریکولہ کہتا تھا میں آئوں گا تو ڈالر 200 روپے کا ہوجائے گا،یہ کبھی بھی ڈالر 200 روپے کا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رشتے داروں کا گروپ گینگ آف فائیو ہے ،سب سے بڑا سیاسی آصف زرداری ہے ،آصف نے چل چلی اور ن لیگ کو تباہ کردیا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ان کو عوام کی کیا فکر یہ تو چھوٹے چھوٹے آپریشن کے لیے سوئٹزلینڈ جاتے ہیں،ترکیہ نے سیلاب میں جو ٹینٹ کیمپ بھیجے شہباز شریف وہی واپس لے گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کے بعد بھی ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے ، ہر جمعے کو عوام سے خطاب کریں گے،کل لاہور جارہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈاکو پولیس کے روپ میں میرے گھر سے چیزیں لے کر گئے ہیں واپس کردیں،اگر اتوار تک واپس نہ کیں تو پرچہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی بس دوراتیں جگائے رکھا ہے ۔ انہوں حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگ کی حکومت سندھ ہائوس میں بولی لگا کر قائم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ زندگی موت کا سوال ہے اپریل میں خانہ جنگی ہو جائے گی،ملک قحط کی طرف جا رہا ہے لوگ دکانیں لوٹیں گے۔جب لوگ بھوک سے مر رہے ہونگے تو شہبازشریف کی ٹوپی کون دیکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان چوروں کے سامنے ڈٹا ہے می ساتھ ہوں جیل بھروتحریک میں سب سے پہلی گرفتاری دوں گا۔















