اہم خبریں

پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہیے، احسن اقبال کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پرویز الہٰی کی مبینہ ٹیپ آئی جس میں وہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے ساتھ میچ کسنگ کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ٹیپ عدلیہ کے کردار پر ایک سوالیہ نشان بن کر سامنے آئی ہے، پاکستان بار کونسل کی طرح مطالبہ کروں گا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے،
عمران خان کے پاس کون سی سلیمانی ٹوپی ہے جو آئین اور قانون اس کے سامنے بے بس ہے ۔آج وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر گفتگو میں کہا ہےکہ پرویز الہٰی کی مبینہ ٹیپ آئی جس میں وہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے ساتھ میچ فکسنگ کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ٹیپ عدلیہ کے کردار پر ایک سوالیہ نشان بن کر سامنے آئی ہے، پاکستان بار کونسل کی طرح مطالبہ کروں گا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، عمران نیازی نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو برطرف کیا، 7 ماہ تک عثمان بزدار اور عمران نیازی فیصلے کے ساتھ فٹبال کھیلتا رہا، لیکن اس دوران سپریم کورٹ نے اس فیصلے کا نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے کون سی سلیمانی ٹوپی پہنی ہے کہ عدالتیں اور آئین اسکے سامنے بے بس ہیں، کیا فیصلے اس بنیاد پر ہوں گے کہ کس کے پاس زیادہ گالیاں نکالنے کی طاقت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی عدم استحکام کی ذمے دار گزشتہ حکومت ہے، قانون کی پاسداری کے بغیر ملک جنگل بن جاتا ہے، ملک جن بحرانوں میں گھرا ہے، ہم مزید عدالتی تنازعات کے متحمل نہیں ہو سکتے، سب کو ذمے داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہے، امن و امان اور ملک کی معاشی بحالی کے لیے کسی نئے تنازع اور بحران کو پیدا نہیں ہونے دینا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بے بنیاد فرضی کہانی پر سزا دی گئی، دنیا میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی مقدمے میں کسی دوسرے کیس کی سزا دے دی جائے۔

متعلقہ خبریں