اہم خبریں

حکومت عمران خان کو گرفتارکرنے کی غلطی نہ کرے، شوکت یوسفزئی نے وارننگ دیدی

پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نےکہا ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتارکرنے کی غلطی نہ کرے ، اس کا شدید رد عمل آئے گا، اس وقت بہت بڑی تعداد میں ورکرز اپنے قائد کے دفاع کے لیے زمان پارک پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،پارٹی چیئرمین نے ہمیشہ غریب کی بات کی ہے ملک میں اس وقت مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے ۔

متعلقہ خبریں