اہم خبریں

جنوبی وزیرستان، خفیہ اطلاع پر فورسز کا آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

جنوبی وزیرستان(نیوز ڈیسک)جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکی میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،خود کش بمبار ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے اس کے ٹھکانے کو گھیرے تھا ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوا۔ہلاک دہشت گرد نیک رحمٰن محسود عرف نیکرو افغانستان کے صوبے لوگر سے پاکستان آیا تھا جو سیکیورٹی اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ خبریں