لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کے اطراف میں تعینات ہے جبکہ پولیس نے زمان پارک کی طرف آنے والے راستے بھی بند کر دیئے ہیں، پولیس کی 3 پریزن وین اور سکواڈ کی گاڑیاں زمان پارک کے قریب موجود ،پی ٹی آئی کی قیادت سمیت کارکنان کی بڑی نے کینال روڈ کا راستہ کھول کر ٹریفک بحال کر دی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے اپنے ایک بیان کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ وہ سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے انہوں نے عمران خان کو گرفتا رکرنے کافیصلہ کیا ہے اس لیے کارکن زمان پارک پہنچیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں موجود کارکنان جانتے ہیں کہ ان کی کیا ذمہ داری ہے ، ایسی کوئی بھی صورتحال ہو تو کارکن کسی رہنما کی کال کا انتظار نہ کریں ۔















