اہم خبریں

چکلالہ ہائٹس کے 3144 اپارٹمنٹ کی تعمیر التوا کا شکار ہونے پررپورٹ طلب کرلی گئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر ہائوسنگ نے چکلالہ ہائٹس کے 3144 اپارٹمنٹ کی تعمیر التوا کا شکار ہونے پر رپورٹ طلب کرلی ذرائع کے مطابق وزارت ہائوسنگ کے ذیلی دارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اتھارتی کا رہائشی منصوبہ چکلالہ ہائٹیس راولپنڈی سکیم تھری کے منصوبے کو ابھی تک مکمل نہ ہونے پر رپورٹ طلب کی ہے ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ رہائشی منصوبہ 2019 میں شروع ہوا ۔ اس منصوبے میں 3144 اپاٹمنٹ کی تعمیر تھی جس میں اے کیٹگری کے 122 ، بی کے 622 سی 541 ڈی 207 اپارٹمنٹ ہیں اس منصوبہ کو وزیراعظم نے 11مارچ 2020 کو افتتاح کیا تھا اس منصوبہ کو جولائی 2020 میں مکمل ہونا تھا لیکن ملک میں کنسٹرکشن ریٹ بڑھنے کی وجہ سیمنصوبہ رکاہوا ہے جبکہ ہائوسنگ فائونڈیشن نے اس حوالے سے ممبران سے اربوں روپے اکٹھے کرکے کمپنی کو تعمیر کیلیے ٹھیکہ د یا لیکن کنسٹرکشن ریٹ بڑھنے کی وجہ سے اس منصوبہ پر کام روک دیا گیا تھا جس پر وفاقی وزیر ہائوسنگ نے سیکرٹری ہائوسنگ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ جس پر ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن طارق ر شید نے منصوبے کی لاگت کام التوا کا شکار ہو نے ، دیگر امور پر رپورٹ پیش کی رپورٹ کے مطابق کہا گیا کہ ملک میں کنسٹرکشن ریٹ بڑھنے کی وجہ سے منصوبہ التوا کا شکار ہے ذرایع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کو وزارت ہائوسنگ کے بورڈ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد اس پر دوبارہ کام شروع ہوگا۔ رابطہ پر ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن طارق ر شید نے بتا یا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس پراجیکٹ پر کام جلد دوبارہ شروع ہو کیو نکہ اس میں ممبران نے رقم جمع کروا رکھی ہے ہم چاہتے ہیں جلد از جلد بورڈ اجلاس میں منظوری ہو گا۔

متعلقہ خبریں