راولپنڈی(اے بی این نیوز )15 دس سسرال میں رہ کر آرہا ہوں، میں گھبرانے والا نہیں، ساڑھے 7 سال قید کاٹ کر نکلا تھا،سچ، حق کے ساتھ ہوں، پنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے،ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو،انہوں نے کہا کہ مریم صاحبہ کہتی ہیں یہ ہماری حکومت نہیں ہے، ہم بھی یہی کہتے تھے ن اور ش ایک نہیں، شہباز شریف کہتے ہیں میں دن رات کام کرتا ہوں، شہباز شریف صرف دن میں کام کرو رات کے کام چھوڑ دو، ہم نے ایوب خان، یہی خان، بھٹو، نواز شیریف کو گرایا، شہباز شریف تم کس کھیت کی مولی ہو؟ مجھ پر دو دن بہت بھاری گزرے ہیں، میں بڑا آدمی ہوں، معاف کرنا سب سے بڑی نیکی ہے،جن چوروں ڈاکوؤں نے میرے گھر پر ڈکیتی کی ان کو بھی معاف کرتا ہوں، میرے پیسے، گھڑیاں میرے گھر پہنچا دو ورنہ عدالت جاؤں گا،سر عام کہنا چاہتا ہوں پاکستان کو اللہ کے بعد صرف انتخابات بچا سکتے ہیں، میں تمام چیف جسٹس صاحبان کو سلام پیش کرتا ہوں، کل 3 بجے لال حویلی کے باہر اپنے لوگوں سے خطاب کروں گا۔