لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے ایک بار پھر پیشی کے بغیر عمران خان کو ضمانت دینے پر اصرار کیا ہے، جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ بغیر پیشی کے ضمانت کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے، عمران خان وہیل چیئر پر آجائیں۔لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی دوسری درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔عدالت میں عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے میڈیکل رپورٹ پڑھ کر سنائی۔وکیل عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو مکمل آرام کا کہا ہے، عمران خان کے زخم ابھی نہیں بھرے ہیں، پارٹی بھی تیار نہیں کہ عمران خان کو عدالت لایا جائے۔پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے کہا کہ عدالت کہے گی تو عمران خان پیش ہوجائیں گے، استدعا ہے کہ پیشی کے بغیر ضمانت دے دی جائے۔