لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور انشاءاللّٰہ رہے گا، ن لیگ اپنا ماتم جاری رکھے۔تفصیلات کے مطابق مونس الہٰی کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مونس الہٰی نے تحریر کیا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور انشاءاللّٰہ رہے گا، ن لیگ اپنا ماتم جاری رکھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور مونس الہٰی میں پرویز الہٰی کے بیان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے پرویز الہٰی کے بیان کےحوالے سے اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کی عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری بھی موجود تھے۔