اہم خبریں

وفاقی وزیر نوید قمر قائمہ کمیٹی تجارت کے اجلاس سے مسلسل غیر حاضر،ارکان برہم

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا، وزیر تجارت نوید قمر اجلاس سے غیر حاضر رہے۔وزیر تجارت کی اجلاس میں عدم موجودگی پر سینیٹر دنیش کمار نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور کہا کہ آج پھر منسٹر میٹنگ میں نہیں آئے ۔سینیٹر دنیش کمار نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جب اپوزیشن میں تھی تو کہتی تھی کہ وزیر تجارت اجلاس میں نہیں آتے، جب حکومت میں آئے تو یہ لوگ اب قائمہ کمیٹی میں نہیں آتے۔اجلاس سے واک آؤٹ کرنے والے سینیٹر کو منانے کے بعد کمیٹی میٹنگ میں واپس لایا گیا۔اجلاس میں کاپی رائٹ ترمیمی بل 2023 زیر غور آیا، پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کاپی رائٹ ترمیمی بل کے 3 بڑے مقاصد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بل میں اداکار کے تعارف کو تفصیلی بیان کیا گیا ہے، اس بل میں میوزیشنز، ایڈیٹرز اور دیگر بھی شامل ہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اس بل کا مقصد ہے کہ اداکار کو اس کی رائلٹی ملنی چاہیے، کاپی رائٹ کے بورڈ میں ایک اسٹیک ہولڈرز کا نمائندہ شامل ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس بل پر صرف پی این سی اے نے جواب دیا، وزارت اطلاعات، پیمرا، ہیریٹیج ڈویژن نے ابھی تک کوئی رائے نہیں دی۔فیصل جاوید نے کہا کہ غریب بندا مر رہا ہے اور اس چیز کو کوئی سنجیدہ ہی نہیں لے رہا، ان لوگوں نے تو ہیلتھ کارڈ ختم کیا، جو غریب کےلیے تھا۔

متعلقہ خبریں