اہم خبریں

پولیس شہداء ویلفیئر پمپ پر پروپیگنڈا مسترد، اصل حقائق سامنے آ گئے

راولپنڈی(اے بی این نیوز)پولیس شہداء ویلفئیر فلنگ اسٹیشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کا معاملہ،پولیس شہداء ویلفئیر فلنگ اسٹیشن کے قیام کے سلسلہ میں پولیس ویلفئیر رولز کے تحت ضلعی مینجمنٹ کمیٹی کی نگرانی میں اوپن بڈنگ Open Bidding کی گئی،

فلنگ اسٹیشن کا معاہدہ PPRA رولز کے مطابق شفافیت کے ساتھ سب سے زیادہ بولی دہندہ قرار دیے جانے پر شیل پاکستان کمپنی کو تفویض کیا گیا تھا،

روز اول سے پولیس ویلفئیر فلنگ اسٹیشن سے حاصل ہونے والی مکمل آمدن شہدائے پولیس کی فیملیز اور غازیوں کے لیے مختص ہے،حاصل آمدنی سے ہر ماہ 122 شہدا کے خاندانوں کو پندرہ ہزار روپے کی رقم بذریعہ کراس چیکس ادا کی جاتی ہے۔

ڈس ایبلڈ، شدید زخمی یا مستقل ادوایات لینے اور علاج کروانے والے غازیوں کو ہر ماہ 10ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں،کچہری چوک ری ماڈلنگ کے دوران معاہدہ کے خلاف عدم ادائیگیوں پر مذکورہ فلنگ اسٹیشن کے مینیجر عادل اکرام کو نوٹس جاری کیا گیا،

اس حوالے سے شیل پاکستان کمپنی کو مذکورہ عادل اکرام کے خلاف بھِی تحریری طور پر آگاہ کیا جاچکا ہے کہ اس کی ڈیلرشپ ختم کرکے پمپ کو (Company Owned, Company Operated) کے طور پر فنکشنل کیا جائے،

راولپنڈی پولیس اس حوالے سے جھوٹے بے بنیاد پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خٖلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے،ترجمان راولپنڈی پولیس

مزید پڑھیں۔حکومت کی تمام گیس صارفین سے یکساں اوسط نرخ وصول کرنے کی تیاری

متعلقہ خبریں