اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے ق لیگ اور پی ٹی آئی کی صورت حال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا، پرویز الہٰی اپنی اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کے لیے قابل قبول ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ ہمارے بھی محسن ہیں، جنرل باجوہ عمران خان اور پرویز الہٰی کے بھی محسن ہیں۔چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو مشورہ دیا کہ وہ محسن کشوں کا ساتھ نہ دیں۔