اہم خبریں

دو لاکھ سے کم قیمت میں کونسی الیکٹرک بائیکس مارکیٹ میں دستیاب ہیں؟

لاہور(اے بی این نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد الیکٹرک بائیکس کی جانب شہریوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ویسے تو مارکیٹ میں الیکٹرک بائیکس فروخت کے لیے دستیاب ہیں ، آئیے ہم بتاتے ہیں کہ 2 لاکھ سے کم قیمت میں کونسی الیکٹرک بائیکس خریدی جا سکتی ہیں۔

یاڈیا نامی کمپنی کی الیکٹرک سکوٹی ایم 3 کی قیمت ایک لاکھ 69 ہزار روپے رکھی گئی ہے، یہ سکوٹی ایک بار چارج کرنے پر تقریباً 80 کلو میٹر چل سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق الیکٹرک سکوٹی ایم 3 کو روز مرہ استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے جو روزمرہ کے استعمال کے لیے آسان آپشن کے متلاشی رائیڈرز کے لیے مثالی ہے۔

یاڈیا کی ہی جی ٹی 30 کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار روپے رکھی گئی ہے، یہ الیکٹرک سکوٹی ایک چارج میں 75 کلو میٹر سفر کی صلاحیت کی حامل ہے۔کمپنی کے مطابق یہ ایک انٹری لیول کا الیکٹرک سکوٹر ہے جسے شہر کے اندر مختصر رائیڈز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اسی طرح میٹرو کمپنی کی ٹی 9 سپورٹ سکوٹی کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار روپے ہے، نینو کاربن فائبر بیٹری کی حامل یہ سکوٹی ایک چارج میں تقریباً 110 کلو میٹر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی 2 سال کی موٹر اور بیٹری کی گارنٹی دیتی ہے جبکہ 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کی حامل ہے۔

میٹرو کی ہی الیکٹرک سکوٹی دبنگ (این ایف سی ورژن) ایک لاکھ 90 ہزار روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہے جو ایک چارج میں 115 کلومیٹر سفر کی صلاحیت کر سکتی ہے۔

میٹرو دبنگ میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری کا استعمال کیا گیا ہے جو 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حامل ہے، علاوہ ازیں کمپنی کی جانب سے 3 سال کی بیٹری کی گارنٹی بھی دی جاتی ہے۔

اسی طرح میٹرو کی ونڈر بائیک 350 واٹ کی ڈی سی موٹر کے ساتھ ایک چارج میں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 55 کلو میٹر سفر کر سکتی ہے، اس میں نینو کاربن فائبر بیٹری کا استعمال کیا گیا ہے اس کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

میٹرو کی الیکٹرک سپر بائیک مارکیٹ میں ایک لاکھ 44 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جو ایک چارج میں 80 کلو میٹر تک سفر کر سکتی ہے۔

اوکلا کمپنی کی الیکٹر ک بائیک اوربٹ کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار روپے ہے، یہ بائیک ایک چارج میں 80 کلو میٹر اور 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

اونکس بائی اوکلا کمپنی الیکٹر ک بائیک کی قیمت ایک لاکھ 92 ہزار روپے ہے، یہ بائیک ایک چارج میں 100 کلو میٹر اور 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں۔ایران امریکا کشیدگی، تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار

متعلقہ خبریں