Nawaz Sharif نے سیاسی محاذ پر دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد Pakistan Muslim League (N) میں نئی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور حالیہ انتخابات میں شکست کھانے والے امیدواروں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ مختلف رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی معاملات اور آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران نے مذاکرات، مزاحمت اور تصادم کے آپشنز کھول دیئے، صدر کا بڑا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کئی اہم رہنماؤں کو نئی سیاسی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی ممکنہ شمولیت کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کو ن لیگ میں تنظیمی اور حکومتی سطح پر اہم تبدیلیوں کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ چند روز میں عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ وطن واپسی کے بعد پارٹی رہنماؤں سے باقاعدہ ملاقاتوں اور مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔















