آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، Election Commissionجہاں نادرا نے الیکشن کمیشن Azad Kashmir Electionsکے ساتھ مل کر بنیادی انتخابی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ڈیٹا انٹری کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ تمام ریکارڈ کو درست اور شفاف بنایا جا سکے۔
ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ تمام رجسٹریشن آفیسران فراہم کردہ مواد کے مطابق درست ڈیٹا انٹری کو یقینی بنائیں، کیونکہ کسی بھی قسم کی غلطی کی ذمہ داری متعلقہ رجسٹریشن آفیسر اور ڈیٹا انٹری اسٹاف پر عائد ہوگی۔
عوام کیلئے بڑی خوشخبری، تیل سستا ہو گیا،جا نئے نئی قیمت بارے
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ غلطی کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت اور اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی جگہ جعلی شناختی کارڈ سامنے آتا ہے تو متعلقہ رجسٹریشن آفیسر فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا پابند ہوگا۔یہ اقدامات آئندہ انتخابات کو منظم، شفاف اور قابل اعتماد بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔















