اہم خبریں

ملک میں آکسیجن نیٹرز کی قلت، 90 فیصد بائی پاس سرجریاں ملتوی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملک بھر میں آکسیجن نیٹرز کی کمی کے باعث عارضۂ قلب میں مبتلا مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، 90 فیصد بائی پاس سرجریاں ملتوی کردی گئیں۔آکسیجن نیٹروں کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ملک بھر میں 90 فیصد دل کی بائی پاس سرجری کو ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور ایل سی کے اجراء کے باعث طبی آلات درآمد نہیں کیے جا رہے ہیں، نگراں وزیر صحت پنجاب نے تسلیم کیا ہے کہ آکسیجن نیٹرز کی کمی کے باعث دل کی بائی پاس سرجریز میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہزار سے زائد آکسیجن نیٹر جو مالی مسائل کی وجہ سے بندرگاہوں پر پھنس گئے تھے آج جاری کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں