سندھ بھر میں شدید گرمی Heatwaveکی لہر نے خطرے کی گھنٹی Extreme Heatبجا دی، جہاں پی ڈی ایم اے نے صوبے کے مختلف اضلاع کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں میں 11 مئی تک انتہائی گرم موسم Weatherبرقرار رہنے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ کے مطابق دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر جیسے اضلاع میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جس کے باعث ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی جیسے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی گرم موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اگرچہ سمندری ہوائیں موسم پر کچھ اثر ڈال سکتی ہیں، تاہم حبس اور گرمی شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی،جا نئے فی لٹر قیمت کیا ہو نے جارہی ہے
پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہیٹ ویو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ مختلف شہروں میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈز بھی فعال کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔
حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خاص طور پر بچوں، خواتین اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ کسانوں کو بھی فصلوں اور مویشیوں کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔















