اہم خبریں

اسرائیل کا حملہ،بہت بڑی شخصیت شہید ہو گئی،جا نئے تفصیل

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے دوران حماسGaza, Palestine کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے میں خلیل الحیہ کے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا،Israel, Hamas جس کے بعد غزہ میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق خلیل الحیہ کے سات بیٹوں میں سے چار بیٹے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ میں جاری جنگ کے دوران متعدد فلسطینی خاندان شدید جانی نقصان کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ خواتین، بچوں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں پر عالمی سطح پر تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

فلسطینی حلقوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری بمباری نے انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ اسپتالوں میں ادویات، خوراک اور بنیادی سہولیات کی شدید قلت کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں