لاہور( نیوزنیوزڈیسک )پنجاب کی نگراں حکومت نے پرویز الٰہی دور میں بننے والے نئے ڈویثرن اور اضلاع کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، معطل ہونے والے اضلاع میں ، تلہ گنگ ، مری، وزیر آباد، تونسہ شامل،جبکہ گجرات ڈویژن کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیاگیا،اسی طرح جلالپورجٹاں اورکنجاہ تحصیلوں کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیاگیا۔
