اہم خبریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ڈی جی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ملاقات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی رفائیل ماریانو گروسی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی اے ای اے اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون کو سراہا۔وزیرِ اعظم نے ایجنسی کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایجنسی کے کام میں مہارت اور تکنیکی معاونت بڑھانے کے لیے پاکستان کے تعاون کایقین دلایا۔آئی اے ای اے کے سربراہ سے ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 19 کینسر اسپتالوں کا بھی ذکر کیا۔ڈی جی آئی اے ای اے نے پاکستان میں جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق بھی کیا۔

متعلقہ خبریں