اہم خبریں

اہم پیش رفت، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس 190 Million Pound Caseمیں بانی پی ٹی آئی imran khan اور بشریٰ بی بی کی Bushra Bibi سزا معطلی درخواستوں سے متعلق تفصیلی تحریری PTI حکمنامہ جاری کر دیا ہے، جس میں عدالت نے واضح کیا ہے کہ تمام کارروائی سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دی گئی۔

عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستوں پر پہلے فیصلہ کرنے پر زور دیا گیا، تاہم عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ مرکزی اپیلیں پہلے ہی سماعت کیلئے مقرر ہو چکی ہیں، اس لیے ان درخواستوں کو اسی تناظر میں نمٹایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی فریق کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں اس بات پر بھی زور دیا کہ سزا معطلی کی درخواستوں کا مقصد انصاف کے عمل کو متوازن رکھنا ہوتا ہے، اور اسی اصول کے تحت ان درخواستوں پر فیصلہ کیا گیا۔

آبنا ئے ہرمز کے حا لات خطرناک صورتحال اختیار کر گئے، امریکی بحری جہازپر حملہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مرکزی اپیلوں کی سماعت 7 مئی کو مقرر کرتے ہوئے دونوں فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ پیشی پر اپنی حاضری یقینی بنائیں اور مکمل تیاری کے ساتھ دلائل دینے کیلئے عدالت میں پیش ہوں۔

تحریری حکم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں آئندہ سماعت کو کیس کے لیے اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق 7 مئی کی سماعت اس کیس کی آئندہ سمت کا تعین کر سکتی ہے، جس پر سیاسی اور عوامی حلقوں کی گہری نظر ہے۔

Pakistan, Islamabad High Court, PTI Founder, Bushra Bibi, 190 Million Pound Case, Court Decision, Legal Update, Political News, Breaking News, Pakistan Politics

متعلقہ خبریں