پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) )نے صوبے میں شدید گرمی کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی اور جون سال کے گرم ترین مہینے( Punjab heatwave alert ) ثابت ہوں گے۔ حکام کے مطابق آئندہ ہفتوں میں درجہ حرارت معمول سے نمایاں زیادہ رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب ( South Punjab heat )صوبے کا سب سے گرم علاقہ ہوگا جہاں بعض مقامات پر درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں اس وقت بھی درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
امریکہ سے مذاکرات،ایران کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا،جا نئے کیا
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔
پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں 27 سے 29 اپریل اور 3 سے 5 مئی کے دوران مغربی ہواؤں کے زیر اثر موسم میں تبدیلی، گرد آلود ہوائیں اور کہیں کہیں بارش کا امکان بھی موجود ہے۔محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔















