اہم خبریں

قصور میں اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی قتل،وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

قصور ،لاہور (نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قصور میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔محسن نقوی نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ کہا ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا، درندہ صفت ملزمان سخت سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

متعلقہ خبریں